اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق طاشناق پارٹی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ترکی نے شام کےبحران میں بڑا گھناونا کردار ادا کیا ہے اور کوبانی شہر کے بارے میں اس کے تازہ موقف سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شام کے شمالی علاقے پر داعش دہشتگردوں کے سہارے قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ کوبانی سے ملی ترکی کی سرحدوں کو بند کئےجانے سے انقرہ کے اس موقف کے بارے میں یقین ہوجاتا ہے۔ طاشناق پارٹی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہےکہ شہر کوبانی میں داعش کےہاتھوں نہتے عوام کے قتل عام کوروکنے کےلئے موثر اقدامات کریں۔قابل ذکر ہے ترکی نے یہ اعلان بھی کیا ہےکہ وہ داعش مخالف اتحاد میں شامل ہونے کےباوجود داعش کے خلاف کوئي کاروائي نہیں کرے گا۔ یہ بات ترک وزارت خارجہ نےآج ایک بیان میں کہی ہے۔
.......
/169